ونڈوزسیون (7) میں اردو کی انسٹالیشن (Installation)



ونڈوزسیون (7) میں اردو کی انسٹالیشن (Installation)


یہاں ”پاک اردو انسٹالر“ کے بغیر ونڈوز سیون میں اردو انسٹال کرنے کا طریقہ دیکھتے ہیں تاکہ اگر کوئی انسٹالر کے بغیر اردو انسٹال کرنا چاہے یا پھر کم انٹرنیٹ سپیڈ ہونے کی وجہ سے ”پاک اردو انسٹالر“ ڈاؤن لوڈ کرنے میں مسئلہ ہو تو پھربھی وہ آسانی سے اردو انسٹال کر سکے۔ جیسا کہ پہلے لکھا ہے کہ ونڈوز سیون میں اردو انسٹال کرنے اور اردو بہتر انداز میں ملاحظہ کرنے کے لئے دو چھوٹے چھوٹے کام کرنے پڑتے ہیں۔

         • اردو کی بورڈ لے آؤٹ اور لینگوئج بار کی سیٹنگ کرنا
         • اردو فونٹ انسٹال کرنا

         اب ان دونوں کاموں کی تفصیل یعنی یہ کس طرح کرنے ہیں۔

اردو کی بورڈ لے آؤٹ اور لینگوئج بار کی سیٹنگ کرنا
سب سے پہلے کوئی بھی اردو کی بورڈ لے آؤٹ (Keyboard Layout) جو آپ کو پسند ہو وہ اپنے کمپیوٹر پر انسٹال (Install) کریں۔
ایک اردو کی بورڈ لے آؤٹ آپ یہاں سے ڈاؤن لوڈ (Download) کر سکتے ہیں۔
عام طور اردو کی بورڈ لے آؤٹ کی انسٹالیشن کے ساتھ ہی ونڈوز سیون میں اردو سپورٹ مکمل طور پر شامل ہو جاتی ہے اور Taskbar پر Language bar نظر آنا شروع ہو جاتی ہے جیسا کہ ذیل کی تصویر میں نظر آ رہی ہے۔

اب آپ کا کمپیوٹر اردو لکھنے کے قابل ہو گیا ہے۔ جس سافٹ ویئر میں اردو لکھنی ہو وہاں پر بائیں طرف کا Alt+Shift دبائیں تو آپ کا کمپیوٹر اُس سافٹ ویئر میں اردو موڈ میں ہو جائے گا یعنی جب بھی کوئیKey دبائیں گے تو اردو لکھی جائے گی۔ اسی طرح کسی سافٹ ویئر کا موڈ انگلش میں تبدیل کرنے کے لئے دوبارہ بائیں طرف کا Alt+Shift دبائیں جس سے دوبارہ انگلش موڈ ہو جائے گا۔ اگر کسی سافٹ ویئر میں دیکھنا ہو کہ آپ کا کمپیوٹر اس سافٹ ویئر میں کس موڈ پر ہے تو ٹاسک بار پر موجود لینگوئج بار دیکھیں۔
اگر اردو موڈ پر ہو تو لینگوئج بار اس طرح ہو گی۔

اگر انگلش موڈ پر ہو تو لینگوئج بار ایسے ہو گی۔

ایک کی بورڈ لے آؤٹ ختم کر کے دوسرا شامل کرنا
اپنے انسٹال (Install) کیے ہوئے کی بورڈ لے آؤٹ (Keyboard Layout) کو ختم کر کے کوئی نیا کی بورڈ لے آؤٹ منتخب کرنے یا ایک سے زیادہ کی بورڈ لے آؤٹ کے استعمال کے لئے درج ذیل طریقہ ہے جو آپ کو یہ بتاتا ہے کہ اصل میں کی بورڈ لے آؤٹ اور زبان کی Settings کہاں پر ہیں۔
1:- اپنے کمپیوٹر پر کنٹرول پینل کھولیں جس کے لیے Start پر کلک کریں پھر Control Panel پر کلک کریں۔
2:- Change keyboards or other input methods پر کلک کریں۔

3:- اب Change Keyboards پر کلک کریں۔

4:- نئی ظاہر ہونے والی ونڈو میں Add پر کلک کریں۔

5:- اب نئی ظاہر ہونے والی ونڈو میں آپ نے اپنی زبان اور اُس کے کی بورڈ لے آؤٹ کا انتخاب کرنا ہے۔ اس ونڈو میں زبانوں کی فہرست ہے جس میں نیچے جائیں گے تو ایک جگہ Urdu (Islamic Republic of Pakistan) لکھا ہو گا، اسے کھولیں اور پھر اس کی ذیلی فہرست میں Keyboard کو کھولیں، Keyboard کی ذیلی فہرست میں آپ کا انسٹال کردہ کی بورڈ لے آؤٹ اور ساتھ ونڈوز وسٹا کا خودساختہ کی بورڈ لے آؤٹ ظاہر ہوں گے۔ اس میں آپ جو کی بورڈ لے آؤٹ چاہیں منتخب کر لیں۔ یہاں پر آپ ایک سے زیادہ کی بورڈ لے آؤٹ بھی منتخب کر سکتے ہیں۔
یہاں ایک بات یاد رکھیں کہ Keyboard کی ذیلی فہرست میں اپنا انسٹال کئے ہوئے اردو کی بورڈ لے آؤٹ کی بجائے اگر آپ Urdu کو منتخب کر دیتے ہیں جو کہ ونڈوز وسٹا کا خود ساختہ اردو کی بورڈ لے آؤٹ ہے تو جب آپ ”a“ کیKey دبائیں گے تو ”م“ لکھا جائے گا اسی طرح ”b“ سے ”ش“ لکھا جائے گا جو کہ عام طور پر اردو لکھنے والے استعمال نہیں کرتے بلکہ ”a“ سے ”الف“ اور ”b“ سے ”ب“ لکھنا پسند کرتے ہیں۔ یعنی انگلش حروف کی آواز کے مطابق اردو کے حروف۔ اس لئے بہتر ہے کہ Keyboard کی ذیلی فہرست میں صرف اپنا نصب کردہ کی بورڈ لے آؤٹ ہی منتخب کیا جائے۔ جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دیکھایا گیا ہے۔

7:- اب OK پھر OK اور پھر OK کرنے کے بعد کنٹرول پینل کو بند کر دیں۔
اب آپ نے جو تبدیلیاں کی ہیں وہ محفوظ ہو چکی ہیں۔ زبان کی تبدیلی کے لئے بائیں طرف کا Alt+Shift دبائیں یا پھر لینگوئج بار سے بھی زبان تبدیل کی جا سکتی ہے۔

لینگوئج بار کی سیٹنگ کرنا
اگر کسی وجہ سے ٹاسک بار پر لینگوئج بار نظر نہ آ رہی ہو یا لینگوئج بار میں دیگر کوئی تبدیلی کرنی ہو تو
Start —> Control Panel —> Change keyboards or other input methods —> Change Keyboards
پر جائیں اور پھر Language Bar والی ٹیب پر کلک کریں گے تو نیچے والی تصویر جیسی ونڈو سامنے آ جائے گی۔

یہاں پر Docked in the taskbar کے ریڈیو بٹن کو منتخب کریں اور پھر OK کر دیں۔ یوں ٹاسک بار پر لینگوئج بار نظر آنا شروع ہو جائے گی۔ اسی طرح اگر ٹاسک بار سے لینگوئج بار ختم کرنا چاہتے ہوں تو Hidden کے ریڈیو بٹن کو منتخب کریں اور OK کر دیں۔ یوں لینگوئج بار غائب ہو جائے گی۔

اردو فونٹ انسٹال کرنا
اپنی مرضی کے اردو فونٹ ڈاؤن لوڈ کریں۔ اردو کے چند ضروری فونٹ آپ یہاں سے بھی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
عام طور پر ڈاؤن لوڈ کیے گئے فونٹ کمپیریس/ذپ ہوئے ہوتے ہیں۔ فونٹ انسٹال کرنے سے پہلے انہیں ان ذپ کر کے Copy کر لیں۔ اب کنٹرول پینل میں جائیں اور وہاں پر Fonts کے فولڈر میں اپنی مرضی کے فونٹ Paste کر دیں۔ یوں تمام پیسٹ کردہ فونٹ انسٹال ہو جائیں گے۔ فونٹ چاہے اردو کا ہو یا دیگر کسی زبان کا ونڈوز استعمال کرتے ہوئے فونٹ ایسے ہی انسٹال کیا جاتا ہے۔
اس کے علاوہ یہاں پر موجود فونٹ انسٹالر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے جو خود بخود اردو کے ضروری فونٹ انسٹال کر دیتا ہے۔

نوٹ:- یہ تحریر 7 جولائی 2010 کو شائع کی گئی تھی لیکن اس تحریر کو ”اردو اور کمپیوٹر“ زمرہ میں مناسب جگہ پر رکھنے کے لئے تاریخ تبدیل کی گئی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

All Network Database 2020 Free

How to Change Ownership of Any Ufone SIM 2020 trick

How to Hack Facebook account in 5mint